سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ اور ان کی اہلیہ آرتی اہلاوت کے درمیان علیحدگی کی خبریں منظر عام پر آنے لگیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق وریندر سہواگ اور آرتی کی شادی 2004 میں ہوئی اور ان کے 2 بیٹے ہیں جو 2007 اور 2010 میں پیدا ہوئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق خاندان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کئی ماہ سے الگ رہ رہے ہیں تاہم جوڑے کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ان دونوں کے درمیان جلد طلاق کا امکان ہے۔وریندر سہواگ نے کچھ عرصے سے اپنی اہلیہ کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کیں اور انہوں نے اپنی اہلیہ کو سوشل میڈیا پر فالو بھی نہیں کیا۔واضح رہے کہ وریندر سہواگ نے 104 ٹیسٹ اور 251 ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں۔
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ چینی صنعتوں کی پاکستان منتقلی…
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے 28 جنوری 2025 کو مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس…
ٹائمز ہائر ایجوکیشن نے سال 2024-25 کے لیے دنیا کے 115 ممالک کی 2000 بہترین…
تحریر۔۔۔۔۔۔۔نصرت جاوید کئی دوست ذات کے رپورٹر سے ’’کالم نگار‘‘ ہوئے اس خطا کار سے…
پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی جنید اکبر پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے…
ہندوستانی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کا ریلائنس گروپ ہندوستان میں دنیا کا سب سے بڑا…