بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان پر حملے کی تحقیقات میں ایک نیا انکشاف ہوا ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سیف علی خان پر حملے کے الزام میں گرفتار ملزم محمد شریف الاسلام شہزاد نے ممبئی پولیس کو دوران تفتیش بتایا ہے کہ اس نے چاقو پھینکا تھا جس سے اس نے اداکار پر باندرہ کے قریب حملہ کیا تھا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزم کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد ممبئی پولیس نے باندرہ جھیل کے قریب سے ایک چاقو برآمد کیا ہے جو کیس کی مزید تفتیش میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق ملزم کے علاوہ ممبئی پولیس نے ایک رکشہ ڈرائیور سے بھی پوچھ گچھ کی ہے جس کا دعویٰ ہے کہ اس نے باندرہ کے علاقے میں ایک مشتبہ شخص کو دیکھا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کیس کو مضبوط بنانے کے لیے، ممبئی پولیس نے ضروری ثبوت جیسے کہ ملزم کی قمیض، اسکارف، چاقو اور بالوں کے نمونے فرانزک ٹیسٹ کے لیے بھیج دیے ہیں۔
سپیکر ایاز صادق نے مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس طلب کرلیا، پی ٹی آئی کا صاف انکار
تحریکِ انصاف اب کسی مذاکراتی میٹنگ میں شریک نہیں ہو گی: بیرسٹر گوہر
بینچ آئینی ہو یا سپریم کورٹ کا آئین و قانون کو ماننا ہوگا، بلاول
وفاقی حکومت کا پرائمری طلبہ کو بستوں سے چھٹکارا دینے کا فیصلہ
برطانوی عدالت نے ساؤتھ پورٹ میں 3 بچیوں کے قاتل کو عمر قید کی سزا سنا دی
سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نے توہین عدالت کا نوٹس چیلنج کردیا
پٹرولیم مصنوعات کی قومی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 23 فیصد اضافہ
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج طلب
جمعتہ المبارک موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا
حکومت سے مذاکرات کی ناکامی کے بعد پی ٹی آئی کا پارٹیوں سے رابطہ