بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان پر حملے کی تحقیقات میں ایک نیا انکشاف ہوا ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سیف علی خان پر حملے کے الزام میں گرفتار ملزم محمد شریف الاسلام شہزاد نے ممبئی پولیس کو دوران تفتیش بتایا ہے کہ اس نے چاقو پھینکا تھا جس سے اس نے اداکار پر باندرہ کے قریب حملہ کیا تھا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزم کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد ممبئی پولیس نے باندرہ جھیل کے قریب سے ایک چاقو برآمد کیا ہے جو کیس کی مزید تفتیش میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق ملزم کے علاوہ ممبئی پولیس نے ایک رکشہ ڈرائیور سے بھی پوچھ گچھ کی ہے جس کا دعویٰ ہے کہ اس نے باندرہ کے علاقے میں ایک مشتبہ شخص کو دیکھا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کیس کو مضبوط بنانے کے لیے، ممبئی پولیس نے ضروری ثبوت جیسے کہ ملزم کی قمیض، اسکارف، چاقو اور بالوں کے نمونے فرانزک ٹیسٹ کے لیے بھیج دیے ہیں۔
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ چینی صنعتوں کی پاکستان منتقلی…
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے 28 جنوری 2025 کو مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس…
ٹائمز ہائر ایجوکیشن نے سال 2024-25 کے لیے دنیا کے 115 ممالک کی 2000 بہترین…
تحریر۔۔۔۔۔۔۔نصرت جاوید کئی دوست ذات کے رپورٹر سے ’’کالم نگار‘‘ ہوئے اس خطا کار سے…
پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی جنید اکبر پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے…
ہندوستانی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کا ریلائنس گروپ ہندوستان میں دنیا کا سب سے بڑا…