سوشل میڈیا شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام نے اپنے صارفین کے لیے ایڈیٹس کے نام سے ایک ایڈیٹنگ ایپلی کیشن متعارف کرادی ہے۔اپنی ویڈیو پوسٹ میں انسٹاگرام کے بانی نے کہا کہ ایڈیٹس نامی ایڈیٹنگ اور ویڈیو ریکارڈنگ ایپلی کیشن iOS صارفین کے لیے پری آرڈر کے لیے فوری طور پر دستیاب ہے۔انہوں نے وضاحت کی کہ مذکورہ ایپ فوری طور پر ڈاؤن لوڈ اسٹورز پر عام لوگوں کے لیے دستیاب نہیں ہے، تاہم اسے ایک ماہ کے اندر ایپلی کیشن اسٹورز پر دستیاب کر دیا جائے گا۔اس کے علاوہ بہت جلد یہ ایپلی کیشن اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بھی پیش کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ ایپلی کیشن صرف ایک عام ویڈیو ایڈیٹنگ ایپ نہیں ہے بلکہ اس سے اعلیٰ معیار کی ویڈیو ریکارڈ کرنا بھی ممکن ہے۔ایڈیٹس نامی مذکورہ ایپلی کیشن میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) ٹولز بھی شامل کیے گئے ہیں جب کہ ایپ میں میوزک، ایفیکٹس سمیت دیگر فیچرز بھی شامل کیے گئے ہیں۔
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ چینی صنعتوں کی پاکستان منتقلی…
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے 28 جنوری 2025 کو مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس…
ٹائمز ہائر ایجوکیشن نے سال 2024-25 کے لیے دنیا کے 115 ممالک کی 2000 بہترین…
تحریر۔۔۔۔۔۔۔نصرت جاوید کئی دوست ذات کے رپورٹر سے ’’کالم نگار‘‘ ہوئے اس خطا کار سے…
پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی جنید اکبر پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے…
ہندوستانی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کا ریلائنس گروپ ہندوستان میں دنیا کا سب سے بڑا…