بینچ آئینی ہو یا سپریم کورٹ کا آئین و قانون کو ماننا ہوگا، بلاول

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بینچ آئینی ہو یا سپریم کورٹ کو آئین اور قانون کی پاسداری کرنی چاہیے۔اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ چیف جسٹس کی راہ میں مشکلات پیدا نہ کی جائیں، 26ویں آئینی ترمیم کو پارلیمنٹ کے سوا کوئی ختم نہیں کر سکتا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ کوئی اور ادارہ 26ویں ترمیم کو ختم کرے تو کوئی اسے قبول نہیں کرے گا۔انہوں نے کہا کہ پیکا ایکٹ پر میڈیا اور ڈیجیٹل میڈیا کے نمائندوں سے مشاورت کی جاتی تو بہتر ہوتا، حکومت کوئی بھی قدم اٹھانے سے پہلے اتفاق رائے پیدا کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں