ٹائمز ہائر ایجوکیشن نے سال 2024-25 کے لیے دنیا کے 115 ممالک کی 2000 بہترین یونیورسٹیوں کی فہرست جاری کر دی ہے جس میں پاکستان کی 47 یونیورسٹیاں شامل ہیں۔ دنیا بھر کی یونیورسٹیوں کی درجہ بندی کے لیے ان کے تعلیمی، تحقیقی معیار اور مجموعی کارکردگی کا بین الاقوامی معیارات کے خلاف جائزہ لیا جاتا ہے۔برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی اس سال مسلسل 9ویں مرتبہ ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی فہرست میں سرفہرست ہے۔ پاکستان کی صرف ایک یونیورسٹی 400 سے 500 یونیورسٹیوں میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی۔اس کے علاوہ نسٹ یونیورسٹی، ایئر یونیورسٹی، کیپٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، کامکاسٹ یونیورسٹی، سکھر آئی بی اے اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی آف فیصل آباد کی رینکنگ 600 سے 800 کے درمیان ہے۔لمز، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اور عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کی درجہ بندی 801 اور 1000 کے درمیان ہے۔اس کے علاوہ پاکستان کی 12 یونیورسٹیاں 1001 سے 1200 کے درمیان رینک کرنے میں کامیاب ہوئیں۔ایشیائی ممالک میں چین کی دو یونیورسٹیوں نے میدان مار لیا ہے جبکہ قائداعظم یونیورسٹی ایشیائی ممالک کی بہترین یونیورسٹیوں میں 121 ویں نمبر پر ہے۔ اسی طرح ایشیائی ممالک کی بہترین یونیورسٹیوں کی فہرست میں NUST یونیورسٹی 152 ویں نمبر پر ہے جبکہ COMSATS 157 ویں نمبر پر ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ چینی صنعتوں کی پاکستان منتقلی…
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے 28 جنوری 2025 کو مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس…
تحریر۔۔۔۔۔۔۔نصرت جاوید کئی دوست ذات کے رپورٹر سے ’’کالم نگار‘‘ ہوئے اس خطا کار سے…
پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی جنید اکبر پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے…
ہندوستانی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کا ریلائنس گروپ ہندوستان میں دنیا کا سب سے بڑا…
تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اب کسی بھی…