چینی صنعتوں کی پاکستان منتقلی کے امکانات پر توجہ ہوگی، وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ چینی صنعتوں کی پاکستان منتقلی کے امکانات پر توجہ دی جائے گی۔ پاکستان اور چین کے درمیان سبز اور طویل مدتی شراکت داری ہے۔ڈیووس میں چینی میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ چین نے سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی اور علم کی منتقلی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، پاکستان کو چینی صنعتوں کے لیے برآمدی مرکز بنانے کی کوشش کی جائے گی۔سینیٹر محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں باہمی کاروباری شراکت داری کے ثمرات نمایاں ہوں گے، اس مرحلے میں چینی صنعتوں کی پاکستان منتقلی کے امکانات پر توجہ دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم اس سال پانڈا بانڈ جاری کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ہم چینی کیپٹل مارکیٹ تک رسائی کی کوشش کر رہے ہیں۔وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے لیے پہلا ایف ڈی آئی ڈیجیٹل انیشی ایٹو شروع کرنا ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے، ہم دوسروں کے تجربات سے سیکھنے اور پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر کو آگے لے جانے کے خواہشمند ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں