امریکا نے تمام غیر ملکی امدادی پروگرام عارضی طور پر معطل کردیے

امریکی وزیر خارجہ نے تمام غیر ملکی امدادی پروگراموں کو عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق معطل کیے گئے پروگراموں میں یوکرین، تائیوان اور اردن کے لیے امدادی پروگرام شامل ہیں۔ یہ امدادی پروگرام ابتدائی طور پر اسرائیل اور مصر کے علاوہ 90 دنوں کے لیے معطل ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق محکمہ خارجہ کی جانب سے تمام امریکی سفارتی اور قونصلر مشنز کو تمام امدادی پروگرام فوری طور پر معطل کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ سکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو اب ذاتی طور پر ان پروگراموں کا جائزہ لیں گے اور فیصلہ کریں گے کہ آیا ان میں ترمیم کی جائے یا انہیں مکمل طور پر ختم کیا جائے۔محکمہ خارجہ نے ابھی تک اس خبر کی تصدیق نہیں کی ہے تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق اس خبر نے امریکی محکمہ خارجہ کے ملازمین میں جوش پیدا کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں