ڈیووس اکنامک فورم سے خطاب کرتے ہوئے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی قیادت میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صرف چار دنوں میں وہ فیصلے کیے جو بائیڈن انتظامیہ چار سال میں نہیں کر سکی۔العربیہ کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے 4 دن میں اتنے بڑے فیصلے کیے جو سابق امریکی صدر بائیڈن کی انتظامیہ 4 سال میں بھی نہیں کر سکی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کو اپنی انتظامیہ کی بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر ان کی قیادت نہ ہوتی تو یہ معاہدہ ممکن نہ ہوتا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملکی معیشت کو سہارا دینے کے لیے شرح سود میں فوری کمی کی درخواست کریں گے جس کے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ٹرمپ نے نیٹو ممالک پر زور دیا کہ وہ اپنے دفاعی اخراجات کو جی ڈی پی کے 5 فیصد تک بڑھا دیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی سرحدوں کو محفوظ بنانے کا عمل شروع ہو چکا ہے اور کسی بھی قسم کے حملوں کو روکنے کے لیے فوجی دستے تعینات کر دیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کے تیل اور گیس کے وسائل ملک کو دنیا میں صف اول کی پوزیشن پر لے آئیں گے۔ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ تیل کی کم قیمت یوکرین میں جنگ کے خاتمے کا باعث بن سکتی ہے۔اپنے خطاب کے آخر میں ٹرمپ نے کہا کہ ان کی قیادت میں امریکہ ایک مضبوط اقتصادی اور سیکورٹی طاقت بن کر ابھرے گا اور ایک بار پھر عالمی قیادت میں ایک سرکردہ ملک بن جائے گا۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے وارم اپ میچ میں ہندوستانی ٹیم کا مقابلہ…
دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سری لنکا کے کونڈو مینڈس کو 2024…
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ وہ جنگ کے خاتمے کے لیے…
دوسرے ملتان ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو شکست دے دی۔اس شکست کے…
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے سکندر…
عدت کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کے خلاف اپیل چیف…