وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے یو ایس پاکستان بزنس کونسل کے اعلیٰ سطحی وفد نے واشنگٹن میں یو ایس چیمبر آف کامرس میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران کان کنی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں سرمایہ کاری اور تعاون بڑھانے پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکی سرمایہ کاروں کو کان کنی اور آئی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان میں کام کرنے والی امریکی کمپنیوں کے مسائل سنے، محسن نقوی نے کہا کہ امریکی کمپنیوں سے متعلق مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان معاشی استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے، تمام معاشی اشاریے بہتر ہوئے ہیں۔ معیشت ترقی کر رہی ہے، امریکہ نے پاکستان بزنس کونسل کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع ہیں، ضروری این او سی کے اجراء کو بہتر کیا گیا ہے۔ امریکن چیمبر آف کامرس کے سینئر نائب صدر چارلس فری مین، امریکہ پاکستان بزنس کونسل کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور صدر ایسپرانزا گیلالن، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر سینٹر فار گلوبل ریگولیٹری کارپوریشن ایبل تاویرس، منیجر امریکہ پاکستان بزنس کونسل منیشا ویپا بھی وفد میں شامل تھیں۔
جنوبی کوریا کے صدر یون پر بغاوت کے الزام میں فرد جرم عائد کردی گئی
نائیجیریا میں ایندھن کے ٹینکر میں دھماکا، 18 افراد ہلاک
ہم تماشہ بننے کو تیار نہیں، جواب مذاکراتی نشست میں ہی دیں گے، عرفان صدیقی
7 دن پورے مذاکراتی عمل باضابطہ طور پر ختم ہوچکا، بیرسٹر گوہر
وزیراعظم کا فتنہ خوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
مالی سال 2025 کے پہلے نصف میں غیر ملکی سرمایہ کاری کتنے فیصد بڑھی؟
پاکستان 2035 تک ایک ہزار ارب ڈالر کی معیشت بن سکتا ہے، عالمی بینک
اسکول اور مدرسوں کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری
حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات بحال ہونے کے امکانات اچانک روشن
امریکہ میں چین کے خلاف کسی تقریب میں شرکت نہیں کی، وزیر داخلہ