ملتان: دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں پاکستانی بولرز نے ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ کو تہس نہس کردیا اور مہمان ٹیم 163 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ملتان انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں ویسٹ انڈین کپتان کریگ بریتھویٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔مہمان ٹیم کی جانب سے کریگ بریتھویٹ اور مائیکل لیوس نے اننگز کا آغاز کیا تاہم پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر کاشف علی نے اپنے اوور میں مائیکل لیوس کو وکٹوں کے پیچھے کیچ دے دیا۔پاکستان کی دوسری وکٹ ساجد خان کی گری جنہوں نے عامر جنگو کو اپنا شکار بنایا جس کے بعد نعمان علی نے ویسٹ انڈین بلے بازوں کو ٹھہرنے نہ دیا اور یکے بعد دیگرے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ویسٹ انڈیز کی نویں وکٹ 95 کے مجموعی اسکور پر گری جب نعمان علی نے کیمار روچ کو پویلین کی راہ دکھا کر اپنی 5 وکٹیں مکمل کیں۔پاکستان کی جانب سے ویسٹ انڈیز کی آخری وکٹ بھی نعمان علی نے حاصل کی اور اس طرح انہوں نے 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے گداکیش موتی نے 55 رنز بنائے جب کہ مہمان ٹیم کے 7 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے اور 4 کھلاڑی صفر پر پویلین چلے گئے۔واضح رہے کہ پاکستان کو 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے، ملتان میں کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست دی تھی جب کہ پاکستان کی تمام 20 وکٹیں اسپنرز نے حاصل کی تھیں۔ تھے
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی۔…
تحریر ۔۔۔۔۔۔مرزا احمد علی اسلامی جمہوریہ پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آیا ہے…
لاہور: رحمتوں اور برکتوں والی رات شب معراج آج مذہبی عقیدت و احترام سے منائی…
میڈیا کی قیاس آرائیوں کا جواب دیتے ہوئے دفتر خارجہ نے پاکستان اور چین کی…
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل…
ایف پی سی سی آئی نے پاکستان میں تعلیمی اداروں کے کاروباری آئیڈیاز، اسٹارٹ اپس…