پاکستان تحریک انصاف نے 26ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔پی ٹی آئی نے 26ویں آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دینے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں تحریک انصاف نے جوڈیشل کمیشن کو آئینی ترمیم کے فیصلے تک ججوں کی تعیناتی سے روکنے کی بھی استدعا کی ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ 26ویں آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دیا جائے۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کے تحت اٹھائے گئے تمام اقدامات کو کالعدم قرار دیا جائے۔ پارلیمنٹ آئین کے بنیادی خدوخال کو تبدیل نہیں کر سکتی۔پی ٹی آئی کی درخواست میں استدلال کیا گیا ہے کہ عدلیہ کی آزادی آئین کا بنیادی جزو ہے۔ عدلیہ کی آزادی کے خلاف کوئی ترمیم نہیں کی جا سکتی۔ آئینی ترمیم اختیارات کی علیحدگی کے آئینی اصول کے خلاف ہے۔
فرانس میں شب معراج انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ پیرس کے نواحی علاقے…
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی سے پارٹی رہنماؤں عاطف خان، شاہ فرمان…
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی۔…
تحریر ۔۔۔۔۔۔مرزا احمد علی اسلامی جمہوریہ پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آیا ہے…
لاہور: رحمتوں اور برکتوں والی رات شب معراج آج مذہبی عقیدت و احترام سے منائی…
میڈیا کی قیاس آرائیوں کا جواب دیتے ہوئے دفتر خارجہ نے پاکستان اور چین کی…