سہ فریقی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کے ون ڈے سکواڈ کا اعلان دوسرے ملتان ٹیسٹ کے اختتام پر متوقع ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلیکٹرز نے تمام مشاورت مکمل کر لی ہے، اسکواڈ کا اعلان چیئرمین پی سی بی کی منظوری سے کیا جائے گا۔جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے جانے والے ون ڈے سکواڈ میں کئی تبدیلیاں متوقع ہیں، انجری کے باعث ان کی ٹیم میں شمولیت کا امکان نہیں ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ فخر زمان، خوشدل شاہ اور سعود شکیل کی ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے جب کہ عباس آفریدی اور عامر جمال کے ناموں پر غور کیا گیا۔محمد رضوان، بابر اعظم، سلمان آغا اور کامران غلام اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔ان کے علاوہ نسیم شاہ، حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی اور ابرار احمد بھی سکواڈ کا حصہ ہوں گے۔واضح رہے کہ سہ فریقی سیریز کا آغاز 8 فروری سے ہوگا جب کہ چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے ہوگا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی۔…
تحریر ۔۔۔۔۔۔مرزا احمد علی اسلامی جمہوریہ پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آیا ہے…
لاہور: رحمتوں اور برکتوں والی رات شب معراج آج مذہبی عقیدت و احترام سے منائی…
میڈیا کی قیاس آرائیوں کا جواب دیتے ہوئے دفتر خارجہ نے پاکستان اور چین کی…
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل…
ایف پی سی سی آئی نے پاکستان میں تعلیمی اداروں کے کاروباری آئیڈیاز، اسٹارٹ اپس…