پنجاب بھر میں موسم خشک، سردی کا دورانیہ کم ہوگیا

پنجاب بھر میں خشک موسم کے باعث سردی کی شدت میں کمی اور دورانیہ بھی انتہائی کم ہو گیا ہے۔صوبائی دارالحکومت لاہور میں موسمیاتی تبدیلیاں جنوری کے شروع ہوتے ہی سردیوں کے موسم میں بہار کے اثرات دکھا رہی ہیں۔ لاہور سمیت صوبے بھر میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث درجہ حرارت بڑھنا شروع ہوگیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال موسم سرما کا دورانیہ انتہائی کم رہا۔ آئندہ دو سے تین روز تک بارش کے کوئی امکانات نہیں اور اس دوران موسم خشک رہے گا۔لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں