305

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بڑا اپ سیٹ، زمبابوے کے ہاتھوں پاکستان کو عبرت ناک شکست

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ایک اور بڑا اپ سیٹ ہوا ہے جہاں پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد زمبابوے نے 1 رن سے شکست دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پرتھ میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم 131 رنز کے تعاقب میں129رنز بناسکی، زمبابوے کے بولرسکندر رضا میچ کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوئے ، جنہوں نے25رنزدے کر3وکٹیں حاصل کیں اور مین آف دی میچ قرار پائے۔
زمبابوے کے خلاف ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم آغاز سے ہی دباؤ کا شکار نظر آئی، کپتان بابراعظم 4، محمد رضوان 14 رنز بناکر چلتے بنے، مڈل آرڈر بیٹرز حیدر علی اور افتخار احمد بھی بُری طرح ناکام ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے شان مسعودنے44رنزکی اننگزکھیلی تاہم وہ بھی ٹیم فتح نہ دلاسکے۔ شاداب خان 17 رنز بناسکے جبکہ محمد نوازنے 22 رنز کی اننگز کھیلی تاہم میچ کے آخری اوور میں وہ غلط شاٹ سلیکشن کے باعث پویلین لوٹے۔
سکندر رضا کے علاوہ بریڈ ایونس نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ بلیسنگ موزاربانی اور لیوک جونگوی کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

اس سے قبل زمبابوے کپتان محمد رضا نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، زمبابوین ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز بنائے۔

زمبابوے کی جانب سے شان ولیمز31رنزبناکرٹاپ اسکورر رہے، ایونزاوراروائن 19،19 جبکہ مدھی ویرے17رنزبناسکے۔
پاکستان کی جانب سے وسیم جونیئرنے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 4شکارکیے، شاداب خان نے3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ٹاس کے بعد گفتگو میں کپتان بابراعظم نے کہا کہ ہم بھی پہلے فیلڈنگ ہی کرنا چاہتے تھے تا کہ ابتدا میں بالرز سوئنگ سے فائدہ اٹھاسکیں۔

پرتھ میں کھیلے جانے والے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے۔ آصف علی کی جگہ محمد وسیم کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں