بالی ووڈ اداکار شریاس تلپڑے اور آلوک ناتھ کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار شریاس تلپڑے اور آلوک ناتھ کے خلاف ہریانہ کے مرتھل پولیس اسٹیشن میں دھوکہ دہی اور اعتماد کی خلاف ورزی کا مقدمہ 22 جنوری کو درج کیا گیا تھا۔ دونوں اداکار ان 13 افراد میں شامل ہیں جن پر اعتماد کی خلاف ورزی، دھوکہ دہی اور جائیداد کی غیر قانونی منتقلی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ایڈیشنل کمشنر آف پولیس (اے سی پی) مورتھل، اجیت سنگھ کے مطابق، شکایت بنیادی طور پر اس سوسائٹی کے خلاف ہے جس پر لوگوں کو سرمایہ کاری کا بہانہ بنا کر دھوکہ دینے کا الزام ہے۔ تحقیقات کے دوران شریاس تلپڑے اور آلوک ناتھ کے کردار کی جانچ کی جائے گی۔شکایت کنندہ وپل انٹیل کے مطابق، سرمایہ کاروں کو یقین دلایا گیا تھا کہ ان کی رقم محفوظ ہے اور میچورٹی پر اسے فوری طور پر واپس کر دیا جائے گا۔انٹیل نے مزید کہا کہ سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے، سوسائٹی نے اعلیٰ درجے کے ہوٹلوں میں تقریبات منعقد کیں، جنہیں تربیتی پروگرام کے طور پر پیش کیا گیا۔ تاہم، بعد میں ایجنٹوں کی مراعات روک دی گئیں اور سرمایہ کاروں کو میچور رقوم کی ادائیگی میں تاخیر ہونے لگی۔ اس کے بعد سوسائٹی کے مالکان نے فون بند کر کے دفاتر بند کر دیے۔سرمایہ کاروں اور ایجنٹوں نے سوسائٹی سے جڑے لوگوں سے رابطہ کیا تو انہیں جھوٹی یقین دہانی کرائی گئی لیکن رقم واپس نہیں کی گئی۔
جنوبی کوریا کے صدر یون پر بغاوت کے الزام میں فرد جرم عائد کردی گئی
نائیجیریا میں ایندھن کے ٹینکر میں دھماکا، 18 افراد ہلاک
ہم تماشہ بننے کو تیار نہیں، جواب مذاکراتی نشست میں ہی دیں گے، عرفان صدیقی
7 دن پورے مذاکراتی عمل باضابطہ طور پر ختم ہوچکا، بیرسٹر گوہر
وزیراعظم کا فتنہ خوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
مالی سال 2025 کے پہلے نصف میں غیر ملکی سرمایہ کاری کتنے فیصد بڑھی؟
پاکستان 2035 تک ایک ہزار ارب ڈالر کی معیشت بن سکتا ہے، عالمی بینک
اسکول اور مدرسوں کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری
حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات بحال ہونے کے امکانات اچانک روشن
امریکہ میں چین کے خلاف کسی تقریب میں شرکت نہیں کی، وزیر داخلہ