ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو عظیم شخص قرار دیدیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو عظیم انسان قرار دیا۔امریکی میڈیا کے مطابق ڈیووس کانفرنس میں خطاب کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان ایک عظیم انسان ہیں جن کے ساتھ ان کے اچھے تعلقات ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آج کے اخبارات میں خبر آئی کہ سعودی عرب آنے والے وقت میں امریکہ میں 600 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔امریکی صدر نے کہا کہ وہ سعودی ولی عہد سے امریکہ میں سرمایہ کاری کی رقم 1000 ارب ڈالر تک بڑھانے کے امکانات پر بات کریں گے۔شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور امریکی قیادت اور عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

انمول اردو نیوز

Recent Posts

چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارت کا وارم اپ میچ کس سے ہوگا؟

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے وارم اپ میچ میں ہندوستانی ٹیم کا مقابلہ…

1 hour ago

صائم ایوب نظر انداز! آئی سی سی نے سال 24 کے بہترین ٹیسٹ کرکٹر کے نام کا اعلان کردیا

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سری لنکا کے کونڈو مینڈس کو 2024…

1 hour ago

یوکرین کا جنگ کے خاتمے کیلئے ٹرمپ کی مشروط حمایت کا اعلان

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ وہ جنگ کے خاتمے کے لیے…

2 hours ago

ویسٹ انڈیز نے ٹیسٹ میں پاکستان کو 35 سال بعد ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی

دوسرے ملتان ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو شکست دے دی۔اس شکست کے…

2 hours ago

نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی میں تاخیر: ہو سکتا ہے وزیراعظم کسی سے اجازت لے رہے ہوں، عمر ایوب

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے سکندر…

2 hours ago