ہمارے معاشرے میں خواتین کو زندگی کے آغاز سے ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے: عطاء تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ لندن یونیورسٹی نے پاکستان کے تعلیمی نظام میں اہم کردار ادا کیا ہے۔یونیورسٹی آف لندن کے سابق طلباء سے اپنے خطاب میں وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا کہ یونیورسٹی آف لندن کے سابق طلباء سے ملاقات ان کے لیے خوشی کا باعث ہے۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز لندن یونیورسٹی سے بطور ٹیوٹر کیا۔عطا تارڑ نے کہا کہ یونیورسٹی آف لندن نے پاکستان میں قانون کی تعلیم کا معیار بلند کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔وفاقی وزیر اطلاعات نے روٹس سکول سسٹم کی سی ای او ڈاکٹر خدیجہ کو تعلیم کے شعبے میں شاندار خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ خواتین رہنماؤں کا آگے آنا حوصلہ افزا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں خواتین کو زندگی کے آغاز سے ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں