پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی ہدایات کے مطابق ہم 28 جنوری کے مذاکراتی دور میں مذاکراتی کمیٹی اور عمران خان کی ملاقات تک نہیں بیٹھیں گے۔اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج بانی عمران خان سے تفصیلی بات چیت ہوئی، پی ٹی آئی کے بانی اس حقیقت سے واقف ہیں کہ گولیاں چلائی گئیں، فسطائیت کا ماحول ہے، ہمارے مطالبات کا مذاق اڑایا گیا۔ہم پاکستانی عوام کو بتائیں کہ اس دن کیا ہوا، وہ کہتے ہیں کوئی گولی نہیں چلائی، ہمارے بھی شہید اور زخمی ہیں۔انہوں نے کہا کہ علی امین پر صوبہ کے پی میں بہت سی ذمہ داریاں ہیں۔ علی امین کی خواہش پر بانی نے فیصلہ کیا ہے کہ جنید اکبر کے پی کے صدر جب کہ وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین ہی رہیں گے۔ بی ترجمان ہیں، پارٹی کے اپنے عہدے ہیں، بشریٰ بی بی کو کوآرڈینیشن کی ضرورت ہے، پارٹی کے عہدیداران پارٹی کا کام کریں گے۔سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ عالیہ حمزہ ہماری عظیم کارکن ہیں، ان کا بڑا کردار ہے، پی ٹی آئی کے بانی کا خیال ہے کہ عالیہ حمزہ کو پنجاب میں بڑا عہدہ دیا جائے، ہم بیٹھ کر پنجاب میں عالیہ حمزہ سے متعلق اہم فیصلہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ شیر افضل مروت کے معاملے سے میرا براہ راست کوئی تعلق نہیں، پارٹی سطح پر معاملہ ہوگا، عاطف خان ہمارے ایم این اے ہیں۔
جنوبی کوریا کے صدر یون پر بغاوت کے الزام میں فرد جرم عائد کردی گئی
نائیجیریا میں ایندھن کے ٹینکر میں دھماکا، 18 افراد ہلاک
ہم تماشہ بننے کو تیار نہیں، جواب مذاکراتی نشست میں ہی دیں گے، عرفان صدیقی
7 دن پورے مذاکراتی عمل باضابطہ طور پر ختم ہوچکا، بیرسٹر گوہر
وزیراعظم کا فتنہ خوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
مالی سال 2025 کے پہلے نصف میں غیر ملکی سرمایہ کاری کتنے فیصد بڑھی؟
پاکستان 2035 تک ایک ہزار ارب ڈالر کی معیشت بن سکتا ہے، عالمی بینک
اسکول اور مدرسوں کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری
حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات بحال ہونے کے امکانات اچانک روشن
امریکہ میں چین کے خلاف کسی تقریب میں شرکت نہیں کی، وزیر داخلہ