ایف پی سی سی آئی نے حکومت کو بتایا ہے کہ اب اس کے پاس شرح سود کو سنگل ہندسوں پر لانے کا بہترین موقع ہے۔صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ 27 جنوری کو ہونے والے جائزے میں مارک اپ ریٹ کو سنگل ڈیجٹ پر لایا جائے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے پاس پالیسی ریٹ کو 7 فیصد تک لانے کی گنجائش ہے اس لیے رواں ماہ مرکزی بینک کے پاس شرح سود کو سنگل ڈیجٹ پر لانے کا بہترین موقع ہے۔عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ معاشی اشاریے مثبت ہیں اور مہنگائی کی شرح میں کمی آئی ہے۔ مہنگائی میں کمی کا فائدہ عام آدمی تک پہنچانا بھی ضروری ہے۔صدر ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ تعمیراتی صنعت کے لیے متوقع حکومتی پیکج بھی ملک میں خوشحالی لائے گا۔ مارک اپ کی شرح میں کمی سے رقم کی گردش میں اضافہ ہوگا۔ بینکوں میں پڑا پیسہ صنعتوں میں لگایا جائے گا جس سے صنعتوں کی پیداوار بڑھے گی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بے روزگاری کی شرح 7 فیصد ہے جس میں کمی سے براہ راست غربت میں کمی آئے گی۔
جنوبی کوریا کے صدر یون پر بغاوت کے الزام میں فرد جرم عائد کردی گئی
نائیجیریا میں ایندھن کے ٹینکر میں دھماکا، 18 افراد ہلاک
ہم تماشہ بننے کو تیار نہیں، جواب مذاکراتی نشست میں ہی دیں گے، عرفان صدیقی
7 دن پورے مذاکراتی عمل باضابطہ طور پر ختم ہوچکا، بیرسٹر گوہر
وزیراعظم کا فتنہ خوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
مالی سال 2025 کے پہلے نصف میں غیر ملکی سرمایہ کاری کتنے فیصد بڑھی؟
پاکستان 2035 تک ایک ہزار ارب ڈالر کی معیشت بن سکتا ہے، عالمی بینک
اسکول اور مدرسوں کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری
حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات بحال ہونے کے امکانات اچانک روشن
امریکہ میں چین کے خلاف کسی تقریب میں شرکت نہیں کی، وزیر داخلہ