پارا چنار میں سڑک بند ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ایم این اے حمید حسین کا کہنا ہے کہ سڑکوں کی بندش سے زندگی کا ہر شعبہ متاثر ہے۔دوسری جانب پارا چنار میں بڑی گاڑی کی آمد کے بعد سبزیوں کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔پارا چنار میں ٹماٹر 150، پیاز 250، ہری مرچ 800 سے 400 روپے تک پہنچ گئی جب کہ شہر کے مختلف مقامات پر آٹا مہنگا ہوگیا اور 40 کلو کی بوری کی قیمت 9500 روپے تک پہنچ گئی۔اس کے علاوہ شہر میں پھلوں کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی ہے، مالٹا 600 سے 400 روپے اور لیموں 800 سے 500 روپے تک گر گیا ہے۔سبزی منڈی کے صدر محسن علی کا کہنا ہے کہ مزید گاڑیاں آنے پر قیمتوں میں مزید کمی متوقع ہے۔سماجی رہنما میر افضل خان نے کہا کہ ایپل پی جی اور پیٹرول ڈیزل کی کمی کو پورا کیا جائے۔دوسری جانب صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پارا چنار امن معاہدے کے مطابق قیام امن کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، بنکرز کو مسمار کرنے کا کام دوبارہ شروع کیا جائے گا۔
جنوبی کوریا کے صدر یون پر بغاوت کے الزام میں فرد جرم عائد کردی گئی
نائیجیریا میں ایندھن کے ٹینکر میں دھماکا، 18 افراد ہلاک
ہم تماشہ بننے کو تیار نہیں، جواب مذاکراتی نشست میں ہی دیں گے، عرفان صدیقی
7 دن پورے مذاکراتی عمل باضابطہ طور پر ختم ہوچکا، بیرسٹر گوہر
وزیراعظم کا فتنہ خوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
مالی سال 2025 کے پہلے نصف میں غیر ملکی سرمایہ کاری کتنے فیصد بڑھی؟
پاکستان 2035 تک ایک ہزار ارب ڈالر کی معیشت بن سکتا ہے، عالمی بینک
اسکول اور مدرسوں کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری
حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات بحال ہونے کے امکانات اچانک روشن
امریکہ میں چین کے خلاف کسی تقریب میں شرکت نہیں کی، وزیر داخلہ