حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کی بحالی کے امکانات اچانک روشن ہو گئے ہیں۔ تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے رواں ہفتے کے اوائل میں مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ہفتے کے روز انہوں نے اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹی سے ملاقات کی شرط پر دستبرداری کا عندیہ دیا ہے۔دریں اثناء تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق سے درخواست کی ہے کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کریں اور عمران کی درخواست کو پورا کریں تاکہ وہ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے فیصلے کا اعلان کر سکیں۔ انہوں نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب سپیکر سے بات کی ہے تاکہ انہیں خان کی خواہش سے آگاہ کیا جا سکے۔تحریک انصاف کے چیئرمین جو کل (پیر) کو عمران سے ملاقات کریں گے اور انہیں مذاکرات جاری رکھنے پر قائل کرنے کی کوشش کریں گے وہ ایک بار پھر جماعتوں کے درمیان رابطے قائم کرنے کے لیے سرگرم ہوگئے ہیں۔ہفتہ کی شام جنگ/دی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ وہ خان سے ملاقات کریں گے اور ان سے اجازت لیں گے تاکہ مذاکرات دوبارہ شروع ہو سکیں۔
فرانس میں شب معراج انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ پیرس کے نواحی علاقے…
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی سے پارٹی رہنماؤں عاطف خان، شاہ فرمان…
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی۔…
تحریر ۔۔۔۔۔۔مرزا احمد علی اسلامی جمہوریہ پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آیا ہے…
لاہور: رحمتوں اور برکتوں والی رات شب معراج آج مذہبی عقیدت و احترام سے منائی…
میڈیا کی قیاس آرائیوں کا جواب دیتے ہوئے دفتر خارجہ نے پاکستان اور چین کی…