بندر نے دھکا دیکر دسویں جماعت کی طالبہ کو چھت سے گرا دیا، لڑکی ہلاک

بھارت میں بندر نے دسویں جماعت کی طالبہ کو چھت سے نیچے دھکیل دیا جس سے لڑکی جان کی بازی ہار گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست بہار کے گاؤں مگہر میں پیش آیا جہاں پریا کماری نامی دسویں جماعت کی طالبہ چھت پر تھی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ سرد موسم کی وجہ سے پریا چھت پر بیٹھی دھوپ میں پڑھ رہی تھی کہ بندروں کا ایک جھنڈ ٹیرس پر آگیا اور وہ خوفزدہ ہوگئی۔اطلاعات کے مطابق بندروں کو دیکھ کر گاؤں والوں نے شور مچا دیا اور لڑکی نے چھت سے بھاگ کر گھر میں گھسنے کی کوشش کی۔ اس حوالے سے مقامی لوگوں کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس طرح کے واقعات ماضی میں بھی ہوچکے ہیں اور بندروں کے حملوں سے انسانی جانوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں