سابق ٹی وی میزبان پیٹ ہیگسیتھ نے امریکی وزیر دفاع کا عہدہ سنبھال لیا

امریکی سابق ٹی وی میزبان پیٹ ہیگستھ نے امریکی وزیر دفاع کا عہدہ سنبھال لیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی سینیٹ سے توثیق کے بعد پیٹ ہیگستھ نے امریکی وزیر دفاع کا حلف اٹھا لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پیٹ ہیگستھ کو سینیٹ میں مختلف الزامات پر سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا اور 3 ریپبلکن سینیٹرز نے وزیر دفاع کی مخالفت بھی کی جس کے بعد ان کے حق اور مخالفت میں 50 اور 50 ووٹ آئے اور مقابلہ برابر رہا۔بعد میں، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ہیگستھ کی تصدیق کے لیے فیصلہ کن ووٹ ڈالا۔ حلف برداری کے بعد وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں امریکا کو پہلے رکھوں گا۔ واضح رہے کہ 44 سالہ پیٹ ہیگستھ اس سے قبل ایک جارحانہ امریکی ٹی وی میزبان، تجزیہ کار اور سابق فوجی رہ چکے ہیں۔دوسری جانب امریکی سینیٹ نے ہوم لینڈ سیکیورٹی کے سیکریٹری کے لیے کرسٹی نومی کی نامزدگی کی توثیق کردی، سیکریٹری ہوم لینڈ سیکیورٹی کی حمایت میں 54 اور مخالفت میں 34 ووٹ ڈالے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں