دوسرا ٹیسٹ: نعمان علی اور ساجد کی 4،4 وکٹیں، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو جیت کیلئے 245 رنز کا ہدف دیدیا

دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم پاکستان کے خلاف 244 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 254 رنز کا ہدف ملا ہے، ملتان میں کھیلے جا رہے میچ میں نعمان علی اور ساجد خان نے 4،4 جبکہ کاشف علی اور ابرار احمد نے 1،1 وکٹیں حاصل کیں۔دوسری اننگز میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے مجموعی طور پر 66.1 اوورز کی بیٹنگ کی۔دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 163 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔پاکستانی ٹیم 163 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 154 رنز بنا سکی تھی جبکہ مہمان ٹیم کو پہلی اننگز میں 9 رنز کی برتری حاصل ہوئی تھی۔پاکستان ٹیم شان مسعود، محمد حریرہ، بابر اعظم، کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان آغا، ساجد خان، نعمان علی، کاشف علی اور ابرار احمد۔واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ پاکستان نے جیتا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں