اداکارہ مریم نور نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مریم نور نے بیٹے کی پیدائش کے بعد اہل خانہ کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کی۔ اداکارہ نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ پوسٹ کی جس میں انہیں شوہر اسماعیل بٹ اور بیٹے کے ساتھ خانہ کعبہ کے سامنے دیکھا جا سکتا ہے۔پوسٹ کے کیپشن میں اداکارہ نے عمرہ کی سعادت پر اللہ کا شکر ادا کیا اور لکھا کہ الحمدللہ میرے محرم کے ساتھ اس خوبصورت سفر کے لیے، میں مزید کیا مانگ سکتی ہوں؟ ہر چیز کے لیے اللہ کا شکر ہے۔مریم نور کی پوسٹ پر نادیہ حسین نے پردہ اٹھا دیا، سوشل میڈیا صارفین اور ان کے مداحوں نے جوڑے کو عمرہ کی ادائیگی پر مبارکباد دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں