پاکستان 2035 تک ایک ہزار ارب ڈالر کی معیشت بن سکتا ہے، عالمی بینک

ورلڈ بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر نے کہا ہے کہ پاکستان میں 2035 تک 1 ٹریلین ڈالر کی معیشت بننے کی صلاحیت ہے لیکن اس ہدف کو حاصل کرنے کے لیے پاکستان کو 7 فیصد سالانہ شرح نمو سے ترقی کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ لازمی ہوگا۔حکومت کے 5 سالہ اقتصادی بحالی کے منصوبے کا حوالہ دیتے ہوئے مارٹن ریزر نے کہا کہ پاکستان 2035 تک 1 ٹریلین ڈالر کی معیشت بن سکتا ہے تاہم اس کے لیے معاشی اصلاحات کو نافذ کرنا ہوگا۔عالمی بینک نے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت پاکستان کو 10 سال میں 20 ارب ڈالر کے قرض یا مالی معاونت کی یقین دہانی سے قبل اپوزیشن سمیت سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا ہے۔عالمی بینک کی جانب سے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت پاکستان کو قرضوں یا مالی مدد کی یقین دہانی ایک تخمینہ ہے لیکن پاکستان کو مختلف پروگراموں کے تحت رعایتی قرضے مل سکتے ہیں۔پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں مارٹن ریزر نے کہا کہ پاکستان کو اپنے موجودہ وسائل پر توجہ دینی چاہیے، پاکستان کے پاس بہت سے مواقع ہیں جن کے ذریعے وہ مزید سرمایہ کاری کو راغب کر سکتا ہے۔ .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں