وزیراعظم کا فتنہ خوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

وزیر اعظم شہباز شریف نے ضلع لکی مروت، ضلع کرک اور ضلع خیبر میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کی ہے۔وزیر اعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے ان کارروائیوں میں مجموعی طور پر 30 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکورٹی فورسز کی تعریف کی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 3 مختلف کارروائیوں میں 30 خوارج کو ہلاک کیا تھا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 24 اور 25 جنوری کو خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں تین مختلف کارروائیوں کے دوران 30 خوارج کو ہلاک کیا۔ضلع لکی مروت میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا گیا۔ .دوسرا انٹیلی جنس آپریشن ضلع کرک میں کیا گیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 8 خوارج مارے گئے اور تیسری جھڑپ ضلع خیبر کے علاقے باغ جنرل میں ہوئی جہاں سیکیورٹی فورسز نے 4 خوارج کو ہلاک کردیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق مقتول خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا جب کہ مارے گئے دہشت گرد معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں