7 دن پورے مذاکراتی عمل باضابطہ طور پر ختم ہوچکا، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ 7 روز بعد مذاکراتی عمل باضابطہ طور پر ختم ہوگیا ہے۔حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکراتی عمل تاحال غیر یقینی ہے، بیرسٹر گوہر اور عرفان صدیقی نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات میں رکاوٹ کی وجوہات بتائیں۔تاہم بیرسٹر گوہر نے عندیہ دیا کہ اگر حکومت جوڈیشل کمیشن کے ٹرمز آف ریفرنس پر بات کرنے کے لیے تیار ہے تو وہ بانی پی ٹی آئی سے بات چیت کے لیے دوبارہ بیٹھنے کے لیے تیار ہیں۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت نے مذاکرات شروع کرنے میں تاخیر کی اور کمیشن کی تشکیل میں بھی تاخیر کی، پی ٹی آئی کا فیصلہ وہی ہے جو بانی چیئرمین نے کہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت اب بھی سنجیدہ ہے تو ایک بھی مثبت قدم اٹھائیں، بانی سے بات کریں گے۔ 7 دن بعد مذاکراتی عمل باضابطہ طور پر ختم ہو گیا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ اگر حکومت کمیشن کا اعلان کرنا چاہتی ہے تو اس کے بعد دیکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں