ہم تماشہ بننے کو تیار نہیں، جواب مذاکراتی نشست میں ہی دیں گے، عرفان صدیقی

حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے یکطرفہ طور پر مذاکرات ختم کیے ہیں۔عرفان صدیقی نے کہا کہ مذاکرات کا خاتمہ نہ صرف کمیٹی بلکہ خود پی ٹی آئی کے لیے بھی حیران کن ہے۔ اڈیالہ جیل سے بیرسٹر گوہر نے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔انہوں نے کہا کہ بیرسٹر گوہر کے مطابق پی ٹی آئی کے بانی نے دوٹوک کہا ہے کہ مذاکرات کی گنجائش ختم ہو گئی ہے، صاحبزادہ حامد رضا نے مذاکرات پر ‘بالکل نہیں’ کے الفاظ استعمال کیے ہیں۔حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان نے مزید کہا کہ 28 جنوری سے پہلے کوئی جواب نہیں دے سکتے، طے شدہ اعلان کے مطابق 7 روز سے پہلے کوئی جواب نہیں دیں گے اور نہ ہی کمیشن پر اعلان کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے یکطرفہ طور پر مذاکرات ختم کیے، انہوں نے کمیٹی کے ٹی او آر کا تماشا بنایا، ہم تماشا بننے کو تیار نہیں، 28 کو ہونے والے اجلاس کے لیے تیار بیٹھے ہیں۔عرفان صدیقی نے یہ بھی کہا کہ کمیشن کا جواب مذاکراتی اجلاس میں دینا ہے، ہم وہاں دیں گے، دھمکی یا بائیکاٹ کا ایسا جواب نہیں دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں