ہم تماشہ بننے کو تیار نہیں، جواب مذاکراتی نشست میں ہی دیں گے، عرفان صدیقی

حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے یکطرفہ طور پر مذاکرات ختم کیے ہیں۔عرفان صدیقی نے کہا کہ مذاکرات کا خاتمہ نہ صرف کمیٹی بلکہ خود پی ٹی آئی کے لیے بھی حیران کن ہے۔ اڈیالہ جیل سے بیرسٹر گوہر نے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔انہوں نے کہا کہ بیرسٹر گوہر کے مطابق پی ٹی آئی کے بانی نے دوٹوک کہا ہے کہ مذاکرات کی گنجائش ختم ہو گئی ہے، صاحبزادہ حامد رضا نے مذاکرات پر ‘بالکل نہیں’ کے الفاظ استعمال کیے ہیں۔حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان نے مزید کہا کہ 28 جنوری سے پہلے کوئی جواب نہیں دے سکتے، طے شدہ اعلان کے مطابق 7 روز سے پہلے کوئی جواب نہیں دیں گے اور نہ ہی کمیشن پر اعلان کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے یکطرفہ طور پر مذاکرات ختم کیے، انہوں نے کمیٹی کے ٹی او آر کا تماشا بنایا، ہم تماشا بننے کو تیار نہیں، 28 کو ہونے والے اجلاس کے لیے تیار بیٹھے ہیں۔عرفان صدیقی نے یہ بھی کہا کہ کمیشن کا جواب مذاکراتی اجلاس میں دینا ہے، ہم وہاں دیں گے، دھمکی یا بائیکاٹ کا ایسا جواب نہیں دیں گے۔

انمول اردو نیوز

Recent Posts

فرانس میں شبِ معراج کی مناسبت سے محافل کا انعقاد

فرانس میں شب معراج انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ پیرس کے نواحی علاقے…

11 hours ago

شرح سود میں ایک فیصد کمی کا اعلان کردیا گیا

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی۔…

15 hours ago

انسانیت کا فقدان۔۔

تحریر ۔۔۔۔۔۔مرزا احمد علی اسلامی جمہوریہ پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آیا ہے…

15 hours ago

شبِ معراج آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی

لاہور: رحمتوں اور برکتوں والی رات شب معراج آج مذہبی عقیدت و احترام سے منائی…

17 hours ago

دفتر خارجہ نے پاک چین دوستی کو نشانہ بنانے والی قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا

میڈیا کی قیاس آرائیوں کا جواب دیتے ہوئے دفتر خارجہ نے پاکستان اور چین کی…

17 hours ago