جنوبی کوریا کے صدر یون پر بغاوت کے الزام میں فرد جرم عائد کردی گئی

جنوبی کوریا کے صدر یون پر غداری کی فرد جرم عائد کر دی گئی۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کے استغاثہ نے معزول صدر یون سیوک یول پر 3 دسمبر کو مختصر عرصے کے لیے مارشل لاء لگا کر بغاوت کی قیادت کرنے پر فرد جرم عائد کی۔گزشتہ ہفتے انسداد بدعنوانی کے ادارے نے فرد جرم عائد کرنے کی سفارش کی تھی۔استغاثہ نے اپنے بیان میں کہا کہ یون سیوک یول پر بغاوت کے ماسٹر مائنڈ کے الزام میں فرد جرم عائد کی گئی ہے اور انہیں حراست میں لیا گیا ہے۔یاد رہے کہ یون سیوک یول نے 14 دسمبر کو اپوزیشن کی زیرقیادت پارلیمنٹ میں مارشل لا کے خاتمے کے حق میں ووٹ دینے کے تقریباً چھ گھنٹے بعد اپنا حکم واپس لے لیا تھا۔ تاہم اس دوران فوجیوں کو بندوقوں، باڈی آرمر اور نائٹ ویژن کے ساتھ پارلیمنٹ کی عمارت میں کھڑکیاں توڑتے ہوئے دیکھا گیا۔ سامان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں