ملتان: گیس سے بھرے کنٹینر میں دھماکہ، 5 افراد جاں بحق، 25 زخمی

ملتان میں انڈسٹریل اسٹیٹ کے قریب گیس کنٹینر میں آگ لگنے سے 5 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوگئے۔ کنٹینر میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ملتان میں شیرشاہ کے قریب گیس کنٹینر پھٹ گیا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ریسکیو حکام کے مطابق کنٹینر پھٹ گیا اور اس کے ٹکڑے لوگوں کے گھروں پر گرے جس سے متعدد شہری زخمی ہوئے۔سی پی او ملتان صادق علی کے مطابق گیس باوزر پھٹنے سے کئی گھر تباہ ہو گئے اور جانور بھی جل کر ہلاک ہو گئے۔آگ پر قابو پانے کے لیے ریسکیو کی 18 گاڑیوں نے آپریشن میں حصہ لیا، مظفر گڑھ اور خانیوال سے بھی فائر ٹینڈرز طلب کر لیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں