بھارتی بیٹر نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں نیا ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے نوجوان بلے باز تلک ورما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں انوکھا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔بھارت نے تلک ورما کی شاندار بلے بازی کی بدولت انگلینڈ کا 166 رنز کا ہدف آخری اوور میں پورا کر لیا۔بائیں ہاتھ کے بلے باز تلک ورما نے 55 گیندوں پر 72 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف سیریز میں 0-2 کی برتری دلائی۔تلک ورما نے دوسرے T20I میں انگلینڈ کے خلاف اپنی 72 ناٹ آؤٹ اننگز کی بدولت T20 انٹرنیشنلز میں ایک منفرد عالمی ریکارڈ بنایا۔تلک ورما بغیر آؤٹ ہوئے سب سے زیادہ اننگز میں T20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔تلک ورما کی آخری 4 ٹی 20 اننگز کا اسکور اس طرح ہے (72، 19، 120، 107)، وہ ان تمام اننگز میں ناٹ آؤٹ رہے۔اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں آؤٹ ہوئے بغیر سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ نیوزی لینڈ کے مارک چیپ مین کے پاس تھا جنہوں نے 2023 میں بغیر آؤٹ ہوئے مجموعی طور پر 271 رنز بنائے تھے۔بھارت اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹی ٹوئنٹی منگل کو کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں