امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امیگریشن سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر کی تعمیل نہ کرنے پر کولمبیا پر نئی اقتصادی اور سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں۔سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ انہوں نے کولمبیا پر ٹیرف اور ویزا پابندیوں کا حکم دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کولمبیا کو امریکہ آنے والی تمام اشیا پر 25 فیصد ٹیرف ادا کرنا ہو گا، جسے ایک ہفتے میں بڑھا کر 50 فیصد کر دیا جائے گا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کی انتظامیہ کولمبیا کے سرکاری اہلکاروں کے ساتھ ساتھ صدر کے اہل خانہ اور معاونین پر “سفر اور ویزا پابندیاں” عائد کرے گی۔اس سے قبل گستاو پیٹرو نے کہا تھا کہ وہ تارکین وطن کو لے جانے والی پروازوں کو اس وقت تک روک دیں گے جب تک کہ تارکین وطن کو باوقار طریقے سے نہیں بھیجا جاتا۔
اسلام آباد: حکومت نے جسٹس (ر) فقیر محمد کو لاپتہ افراد کمیشن کا سربراہ مقرر…
برطانوی حکومت کے وزراء نے سرکاری ملازمین کی طرف سے انتہا پسندی کی تعریف کو…
قیامت کے دن کی گھڑی کو ایک سیکنڈ آگے بڑھا دیا گیا ہے۔گھڑی کا وقت…
ٹرمپ انتظامیہ نے ریاستہائے متحدہ میں وفاقی ملازمتوں کو ختم کرنے کے لیے تلوار کا…
پاک فضائیہ نے دنیا کی طاقتور ترین فضائیہ کی فہرست میں ساتویں پوزیشن حاصل کر…
گلوکار، نغمہ نگار اور میوزک کمپوزر طاہر عباس شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ گلوکار…