لندن میں برطرف آئی ٹی ورکرز نے برٹش میوزیم بند کردیا

میوزیم کے ترجمان نے بتایا کہ ایک آئی ٹی کنٹریکٹر جسے گزشتہ ہفتے برطرف کر دیا گیا تھا وہ میوزیم میں گھس گیا اور ہمارے کئی سسٹم کو بند کر دیا۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے شہر لندن کے اہم سیاحتی مراکز میں شمار ہونے والے برٹش میوزیم کو آج جزوی طور پر عوام کے لیے بند کر دیا گیا کیونکہ میوزیم کے ایک برطرف ملازم نے میوزیم کے کمپیوٹر سسٹم میں گھس کر اسے بند کر دیا۔سنٹرل لندن کے عجائب گھر، جس کا سالانہ ساٹھ لاکھ سے زیادہ لوگ دورہ کرتے ہیں، نے جمعرات کے مبینہ حملے کے بعد اپنی عارضی نمائشوں اور اس کے مستقل ذخیرے کا ایک حصہ عوام کے لیے بند کر دیا۔میوزیم کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ “ایک آئی ٹی کنٹریکٹر جسے گزشتہ ہفتے برطرف کیا گیا تھا، میوزیم میں گھس گیا اور ہمارے کئی سسٹم کو بند کر دیا۔ پولیس نے اسے جائے وقوعہ سے گرفتار کر لیا،” میوزیم کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں انکشاف کیا گیا ہے۔میٹروپولیٹن پولیس فورس کا کہنا ہے کہ جمعرات کی شام افسران کو ان اطلاعات کے لیے بلایا گیا تھا کہ “ایک شخص برٹش میوزیم میں داخل ہوا تھا اور اس نے میوزیم کی سیکیورٹی اور آئی ٹی سسٹم سے سمجھوتہ کیا تھا”۔ میوزیم کے ترجمان نے مزید کہا کہ “50 سالہ شخص، جسے چوری اور مجرمانہ نقصان کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، کو زیر التواء پوچھ گچھ کے لیے ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔”

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں