سوڈان میں اسپتال پر حملہ، 70 افراد ہلاک

سوڈان کے ایک ہسپتال پر مسلح افراد نے حملہ کر کے 70 افراد کو ہلاک کر دیا۔سوڈان کے شہر الفشر میں ایک ہسپتال پر حملے میں 70 افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حملہ سعودی میٹرنل ہسپتال پر کیا گیا جس کا الزام باغی گروپ آر ایس ایف کے جنگجوؤں پر عائد کیا جا رہا ہے۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق الفشر شہر میں یہ واحد فعال طبی مرکز ہے جسے مسلح افراد نے نشانہ بنایا۔سعودی وزارت خارجہ نے ہسپتال پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔سوڈانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے باغیوں کو الفشر شہر سے باہر نکال دیا ہے اور ایک اہم آئل ریفائنری کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

انمول اردو نیوز

Recent Posts

فرانس میں شبِ معراج کی مناسبت سے محافل کا انعقاد

فرانس میں شب معراج انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ پیرس کے نواحی علاقے…

10 hours ago

شرح سود میں ایک فیصد کمی کا اعلان کردیا گیا

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی۔…

15 hours ago

انسانیت کا فقدان۔۔

تحریر ۔۔۔۔۔۔مرزا احمد علی اسلامی جمہوریہ پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آیا ہے…

15 hours ago

شبِ معراج آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی

لاہور: رحمتوں اور برکتوں والی رات شب معراج آج مذہبی عقیدت و احترام سے منائی…

16 hours ago

دفتر خارجہ نے پاک چین دوستی کو نشانہ بنانے والی قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا

میڈیا کی قیاس آرائیوں کا جواب دیتے ہوئے دفتر خارجہ نے پاکستان اور چین کی…

16 hours ago