قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے سکندر سلطان راجہ کی مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی میں تاخیر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا ہوسکتا ہے۔پشاور ہائی کورٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ ضمانت کے لیے عدالت آیا ہوں۔ عمر ایوب نے کہا کہ ان کے خلاف 26 نومبر کو متعدد مقدمات درج کیے گئے ہیں اور ان پر لگائے گئے الزامات پر اعتراض اٹھایا ہے۔اس موقع پر عمر ایوب نے چیف الیکشن کمشنر کی مدت ملازمت ختم ہونے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اگر شرم اور حیا ہے تو اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیں۔
عمر ایوب نے مزید کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کو خطوط لکھے گئے لیکن ان کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کا نام لیتے ہوئے کہا کہ شاید کسی اجازت کا انتظار کر رہے ہوں۔عمر ایوب نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت جمہوریت کا فقدان ہے اور ججز بھی 26ویں ترمیم کی بات کر رہے ہیں۔ انہوں نے پیکا ایکٹ میں ترامیم پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ صحافیوں کے گلے کا پھندا ہے اور آزادی اظہار پر قدغن لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور بہادر وزیراعلیٰ ہیں اور جنید اکبر پارٹی کے گراس روٹ ورکر ہیں جو پارٹی کو بہتر انداز میں چلائیں گے۔عمر ایوب نے کہا کہ پی ٹی آئی متحد ہے اور پارٹی میں اختلافات کی باتیں کرنے والے صرف خواب دیکھ رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی نے 9 مئی اور 26 نومبر کو کمیشن نہ بننے کے باعث مذاکرات کا بائیکاٹ کیا ہے اور 28 جنوری کو ہونے والے مذاکراتی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔چیف الیکشن کمشنر کے نام پر مشاورت جاری ہے اور ایک دو روز میں نام فائنل کر لیے جائیں گے۔
فرانس میں شب معراج انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ پیرس کے نواحی علاقے…
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی سے پارٹی رہنماؤں عاطف خان، شاہ فرمان…
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی۔…
تحریر ۔۔۔۔۔۔مرزا احمد علی اسلامی جمہوریہ پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آیا ہے…
لاہور: رحمتوں اور برکتوں والی رات شب معراج آج مذہبی عقیدت و احترام سے منائی…
میڈیا کی قیاس آرائیوں کا جواب دیتے ہوئے دفتر خارجہ نے پاکستان اور چین کی…