دوسرے ملتان ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو شکست دے دی۔اس شکست کے بعد پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی۔ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی ٹیم ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیے گئے 254 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 133 رنز بنا سکی۔دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 120 رنز سے شکست دے دی۔تیسرے دن کے کھیل کے آغاز پر سعود شکیل 76 کے مجموعی اسکور پر 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ویسٹ انڈیز کے 254 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں 131 رنز پر 9 وکٹیں گنوا دیں۔تیسرا دن ٹیسٹ کے تیسرے روز سعود شکیل پہلے اوور کی تیسری گیند پر 13 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ نائٹ واچ مین کاشف علی اگلے ہی اوور میں بولڈ ہو گئے۔محمد رضوان اور سلمان علی آغا کے درمیان ساتویں وکٹ کی شراکت میں 39 رنز کا اضافہ ہوا تاہم 115 کے مجموعی سکور پر سلمان علی آغا اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔وکٹ کیپر محمد رضوان بھی زیادہ دیر پچ پر نہ ٹھہر سکے اور 25 رنز بنانے کے بعد بولڈ ہوگئے۔دوسرا دن دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر سعود شکیل 13 اور کاشف علی ایک رن کے ساتھ کریز پر موجود تھے، پاکستان کو 178 رنز اور ویسٹ انڈیز کو میچ جیتنے کے لیے 6 وکٹیں درکار ہیں۔پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز کا آغاز بھی مایوس کن رہا، شان مسعود اور محمد حریرہ 2، 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، بابر اعظم نے 31 رنز بنائے جب کہ کامران غلام 19 رنز بنا سکے۔ملتان میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 244 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی، کپتان کریگ براتھ نے 52 رنز کی اننگز کھیلی۔دیگر کھلاڑیوں میں مائیکل لیوس 7، عامر جینگو 30، کیویم ہوج 15، ایلک اتھاناز 6، جسٹن گریوز 10، کیون سنکلیئر 28، ٹیون املاچ 35 جبکہ گداکش موتی اور جومل واریکن بالترتیب 18 اور 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے نعمان علی اور ساجد خان نے 4، 4 جبکہ کاشف علی اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔پہلا دن ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک دونوں ٹیمیں اپنی پہلی اننگز مکمل کر چکی تھیں، پاکستان کی پہلی اننگز میں انتہائی مایوس کن کارکردگی رہی۔ کپتان شان مسعود 15، کامران غلام 16، محمد حریرہ 9 اور بابر اعظم صرف ایک رن بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے، سعود شکیل اور محمد رضوان نے پانچویں وکٹ پر 68 رنز کی شراکت قائم کی۔ سعود 32 کے انفرادی سکور پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ نعمان علی 0، سلمان آغا 9، ابرار احمد 2 اور کاشف علی بھی 0 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے جومل واریکن نے 4، گڈکیش موتی نے 3 اور کیمار روچ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 163 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، پاکستانی اسپنرز نے صرف ایک گھنٹے میں ویسٹ انڈیز کے 7 اوپننگ بلے بازوں کو پویلین بھیج دیا۔کپتان کریگ براتھ 9، مائیکل لیوس 4، جسٹن گریوز 1، عامر جینگو، ایلک اتھاناز، ٹیون املاچ اور کیون سنکلیئر صفر پر پویلین روانہ ہوئے۔
فرانس میں شبِ معراج کی مناسبت سے محافل کا انعقاد
بانی پی ٹی آئی سے عاطف خان، شاہ فرمان اور جنید اکبر کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
شرح سود میں ایک فیصد کمی کا اعلان کردیا گیا
شبِ معراج آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی
اسٹیٹ بینک شرح سود کا اعلان آج کرے گا، مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس جاری
علی امین گنڈاپور کو صوبے کی پارٹی قیادت سے ہٹائے جانے کی اندورنی کہانی سامنے آگئی
نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی میں تاخیر: ہو سکتا ہے وزیراعظم کسی سے اجازت لے رہے ہوں، عمر ایوب
جنوبی کوریا کے صدر یون پر بغاوت کے الزام میں فرد جرم عائد کردی گئی
نائیجیریا میں ایندھن کے ٹینکر میں دھماکا، 18 افراد ہلاک
ہم تماشہ بننے کو تیار نہیں، جواب مذاکراتی نشست میں ہی دیں گے، عرفان صدیقی