یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ وہ جنگ کے خاتمے کے لیے امریکی صدر ٹرمپ کے اقدامات کی حمایت کریں گے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ جنگ کے خاتمے کا اپنا وعدہ پورا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ہم اس معاملے پر ان کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ شرط صرف یہ ہے کہ کیف کو جنگ بندی کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات میں شامل کیا جائے۔یوکرین کے صدر نے کہا ہے کہ اگرچہ ہم آج یہ نہیں کہہ سکتے کہ جنگ بندی معاہدے کی ممکنہ شرائط کیا ہوں گی کیونکہ روس جنگ ختم کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتا۔ولادیمیر زیلنسکی نے مزید کہا کہ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران دعویٰ کیا تھا کہ وہ 24 گھنٹوں کے اندر یوکرین کو ختم کر دیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم جنگ بندی کی ممکنہ شرائط کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے لیکن ہم جانتے ہیں کہ ٹرمپ جنگ کے خاتمے کے لیے سنجیدہ ہیں۔
فرانس میں شبِ معراج کی مناسبت سے محافل کا انعقاد
بانی پی ٹی آئی سے عاطف خان، شاہ فرمان اور جنید اکبر کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
شرح سود میں ایک فیصد کمی کا اعلان کردیا گیا
شبِ معراج آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی
اسٹیٹ بینک شرح سود کا اعلان آج کرے گا، مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس جاری
علی امین گنڈاپور کو صوبے کی پارٹی قیادت سے ہٹائے جانے کی اندورنی کہانی سامنے آگئی
نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی میں تاخیر: ہو سکتا ہے وزیراعظم کسی سے اجازت لے رہے ہوں، عمر ایوب
جنوبی کوریا کے صدر یون پر بغاوت کے الزام میں فرد جرم عائد کردی گئی
نائیجیریا میں ایندھن کے ٹینکر میں دھماکا، 18 افراد ہلاک
ہم تماشہ بننے کو تیار نہیں، جواب مذاکراتی نشست میں ہی دیں گے، عرفان صدیقی