دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سری لنکا کے کونڈو مینڈس کو 2024 کے لیے ٹیسٹ فارمیٹ کا سال کا بہترین کھلاڑی قرار دیتے ہوئے صائم ایوب کو نظر انداز کر دیا۔اتوار کو آئی سی سی کے اعلان کے مطابق مینڈس کو ریڈ بال فارمیٹ میں ان کی شاندار کارکردگی کے لیے مینز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔انہوں نے ایک سال میں 50 کی اوسط سے 1451 رنز بنائے اور کئی میچوں میں شاندار کارکردگی دکھا کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے اپنی پہلی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل مہم کے دوران ایک اہم کردار ادا کیا۔26 سالہ نوجوان بلے باز نے کئی اہم اننگز کھیل کر ایک سال میں 1000 رنز بنانے کا اعزاز حاصل کیا اور 6 بلے بازوں میں سے ایک بن گئے۔مڈل آرڈر بلے باز نے اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت نیوزی لینڈ، بنگلہ دیش اور انگلینڈ سمیت دیگر میچوں میں پانچ سنچریاں اور تین نصف سنچریاں سکور کیں۔مینڈس ٹیسٹ میں تیز ترین 1000 رنز بنانے والے مشترکہ تیسرے کھلاڑی بھی بن گئے، انہوں نے صرف 13 اننگز میں سنگ میل تک پہنچنے کے سر ڈان بریڈمین کے ریکارڈ کی برابری کی۔
فرانس میں شب معراج انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ پیرس کے نواحی علاقے…
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی سے پارٹی رہنماؤں عاطف خان، شاہ فرمان…
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی۔…
تحریر ۔۔۔۔۔۔مرزا احمد علی اسلامی جمہوریہ پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آیا ہے…
لاہور: رحمتوں اور برکتوں والی رات شب معراج آج مذہبی عقیدت و احترام سے منائی…
میڈیا کی قیاس آرائیوں کا جواب دیتے ہوئے دفتر خارجہ نے پاکستان اور چین کی…