آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے وارم اپ میچ میں ہندوستانی ٹیم کا مقابلہ بنگلہ دیش یا متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے ہو سکتا ہے۔پیر کو میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم ٹورنامنٹ کی تیاری کے لیے وارم اپ میچ میں شرکت کرے گی جس کی تاریخ کا اعلان ہونا ابھی باقی ہے۔اطلاعات کے مطابق اس دوران صرف بھارت اور بنگلہ دیش کا ہی دبئی میں ہونا ہے جس میں دونوں ٹیموں کے ایک دوسرے کے مدمقابل ہونے کا امکان ہے تاہم اگر بنگلہ دیش دستیاب نہ ہوا تو بھارت یو اے ای کے خلاف کھیلے گا۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا 2025 ایڈیشن 19 فروری سے 9 مارچ تک منعقد ہوگا۔ آٹھ ٹیموں پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ کراچی، لاہور، راولپنڈی اور دبئی میں کھیلا جائے گا۔ہندوستان اپنی مہم کا آغاز بنگلہ دیش کے خلاف 20 فروری کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کرے گا۔ اس کے بعد 23 فروری کو روایتی حریف پاکستان کے خلاف میچ کھیلا جائے گا۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم دبئی کے سفر سے قبل انگلینڈ کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ سیریز کا پہلا میچ 6 فروری کو ناگپور، دوسرا 9 فروری کو کٹک اور آخری میچ 12 فروری کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔
فرانس میں شبِ معراج کی مناسبت سے محافل کا انعقاد
بانی پی ٹی آئی سے عاطف خان، شاہ فرمان اور جنید اکبر کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
شرح سود میں ایک فیصد کمی کا اعلان کردیا گیا
شبِ معراج آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی
اسٹیٹ بینک شرح سود کا اعلان آج کرے گا، مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس جاری
علی امین گنڈاپور کو صوبے کی پارٹی قیادت سے ہٹائے جانے کی اندورنی کہانی سامنے آگئی
نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی میں تاخیر: ہو سکتا ہے وزیراعظم کسی سے اجازت لے رہے ہوں، عمر ایوب
جنوبی کوریا کے صدر یون پر بغاوت کے الزام میں فرد جرم عائد کردی گئی
نائیجیریا میں ایندھن کے ٹینکر میں دھماکا، 18 افراد ہلاک
ہم تماشہ بننے کو تیار نہیں، جواب مذاکراتی نشست میں ہی دیں گے، عرفان صدیقی