وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو صوبے کی پارٹی قیادت سے ہٹانے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور کے خلاف ماضی میں سرگرم ہمدرد گروپ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف شکایات درج کرائیں، گروپ میں شامل افراد نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف جیل اور عدالت میں پیشی کے دوران شکایات درج کرائیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شکایت درج کرانے والوں میں عاطف خان، شکیل خان، جنید اکبر اور مشال یوسفزئی شامل ہیں۔ پی ٹی آئی میں اثرورسوخ رکھنے والی خاتون نے بھی وزیراعلیٰ کے خلاف شکایت درج کرادی۔ان کے علاوہ قاضی انور ایڈوکیٹ اور دیگر وکلاء بھی شکایت کنندگان میں شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن دھڑے نے بانی پی ٹی آئی کو صوبے میں بیڈ گورننس اور کرپشن سے آگاہ کیا تھا۔شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پی ٹی آئی میں کوئی دھڑے بندی نہیں، علی امین گنڈا پور نے پی ٹی آئی بانی کا فیصلہ تسلیم کیا۔انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے بھی جنید اکبر کو مبارکباد دی ہے، علی امین گنڈا پور پر دو عہدوں کا بوجھ تھا۔ انصاف لائرز فورم کے صوبائی صدر قاضی انور ایڈووکیٹ نے کہا کہ پی ٹی آئی کو صرف یہ کہا گیا تھا کہ احتساب کا کوئی طریقہ کار ہونا چاہیے، میری درخواست پر احتساب کمیٹی قائم کی گئی۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے وزیر اعلیٰ کے خلاف کوئی شکایت نہیں کی، احتساب کمیٹی پی ٹی آئی پر عوام کا اعتماد برقرار رکھنے کے لیے بنائی گئی، انصاف لائرز فورم کے وکلا نے وزیر اعلیٰ کے خلاف کوئی شکایت نہیں کی۔قاضی انور ایڈووکیٹ نے کہا کہ آئی ایل ایف کے علاوہ اور بھی وکیل ہیں، آئی ایل ایف کو وزیراعلیٰ پر اعتماد ہے، ہمیں کسی سے کوئی شکایت نہیں، ہم نے جند اکبر کو مبارکباد دینے کے لیے فون کیا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے پارٹی کی صوبائی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دے…
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگر کسی کو وزیراعلیٰ یا کسی…
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین کی بہن علیمہ خان نے توشہ…
تحریر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔عبداللہ طارق سہیل تحریک لبیک یا ٹرمپ کے رہنما عمر ایوب نے بجاطور پر شکوہ…
اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ کہا گیا کہ…
پی ٹی آئی قیادت نے مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات…