میں اس سال 60 کا ہو جاؤں گا: شاہ رخ خان

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ وہ اس سال 60 سال کے ہو جائیں گے لیکن وہ ابھی بھی 30 سال کے لگ رہے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق دبئی میں ہونے والی ایک تقریب میں جب مداحوں نے دیکھا کہ کنگ خان کا شاہانہ انداز اب بھی پہلے جیسا برقرار ہے۔اس موقع پر مداحوں سے گفتگو کرتے ہوئے کنگ خان کا کہنا تھا کہ میں اس سال 60 سال کا ہو جاؤں گا لیکن مجھے اب بھی ایسا لگتا ہے جیسے میں 30 کا ہوں۔شاہ رخ خان نے بھی تصدیق کی کہ وہ سدھارتھ آنند کی فلم کنگ میں کام کرنے جا رہے ہیں جس میں ان کی بیٹی سہانا خان اور ابھیشیک بچن مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں