اسٹیٹ بینک شرح سود کا اعلان آج کرے گا، مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس جاری

اسٹیٹ بینک آف پاکستان آج شرح سود کا اعلان کرے گا، اس حوالے سے مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔شرح سود کا جائزہ لینے کے لیے مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس ہو رہا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان آئندہ ڈیڑھ ماہ کے لیے پالیسی ریٹ کا اعلان کرے گا۔سرمایہ کار اور معاشی تجزیہ کار شرح سود میں کمی کی توقع کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ اسٹیٹ بینک نے لگاتار 5 جائزوں میں شرح سود میں 9 فیصد کمی کی ہے۔ اس سے قبل جون 2024 میں شرح سود 22 فیصد کی بلند ترین سطح پر تھی۔ 17 دسمبر 2024 کو آخری جائزے میں، پالیسی ریٹ کو 2 فیصد کم کر کے 13 فیصد کر دیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں