دفتر خارجہ نے پاک چین دوستی کو نشانہ بنانے والی قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا

میڈیا کی قیاس آرائیوں کا جواب دیتے ہوئے دفتر خارجہ نے پاکستان اور چین کی دوستی کو نشانہ بنانے والی رپورٹس کو سختی سے مسترد کردیا۔اپنے بیان میں ترجمان نے کہا کہ پاکستان “ون چائنہ پالیسی” کے بنیادی اصول پر غیر متزلزل یقین رکھتا ہے، چین پاکستان کی خارجہ پالیسی کا مستقل اور مضبوط ستون ہے، چین پاکستان کا ہمہ موسمی سٹریٹجک پارٹنر ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ یہ تعلقات باہمی اعتماد، مشترکہ اقدار، بنیادی مسائل پر حمایت اور علاقائی اور عالمی استحکام کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔دریں اثناء پاکستان نے سوڈان کے دارفور میں سعودی الفریش ہسپتال پر حملے کی مذمت کی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سوڈان میں سعودی اسپتال پر حملہ بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ معصوم شہریوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ حملے میں مبینہ طور پر 70 افراد ہلاک ہوئے۔ پاکستان متاثرین اور ان کے اہل خانہ سے اپنی گہری ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ تنازعات کو مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔ پاکستان اتحاد، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کا اظہار کرتا ہے۔

انمول اردو نیوز

Recent Posts

علی امین گنڈا پور پارٹی کی صوبائی صدارت سے مستعفی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے پارٹی کی صوبائی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دے…

6 hours ago

کسی کو وزیراعلیٰ سے مسئلہ ہے تو مجھ سے بات کرے کہیں اور جاکر چغلی نہ کرے، بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگر کسی کو وزیراعلیٰ یا کسی…

10 hours ago

علیمہ خان نے توشہ خانہ ٹو کیس کے ٹرائل کو ناجائز قرار دیدیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین کی بہن علیمہ خان نے توشہ…

10 hours ago

عمر ایوب کا نوحہ

تحریر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔عبداللہ طارق سہیل تحریک لبیک یا ٹرمپ کے رہنما عمر ایوب نے بجاطور پر شکوہ…

10 hours ago