تحریر ۔۔۔۔۔۔مرزا احمد علی
اسلامی جمہوریہ پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آیا ہے بدقسمتی سے پاکستان میں اسلامی قانون کا نفاذ نہ کیا گیا۔ اسی وجہ سے آج ہم دنیا سے بہت پیچھے ہیں افراتفری کا دور اور قانون نام کی کوئی چیز نہیں غریب اور امیر کیلئے قانون الگ الگ ہے۔ حکمران و اشرافیہ ملک کو لوٹ رہے ہیں اور عوام بھی ایک دوسرے کو لوٹنے پر لگی ہے۔ ہمارے ملک میں عجیب صورتحال بنی ہوئی ہے مذہبی اور سیاسی فرقہ واریت عروج پر ہے۔ سب کی مسجدیں، پیر ، سیاستدان الگ الگ ہیں ہر بندہ اپنا اپنا الو سیدھا کرنے پر لگا ہوا ہے مجال ہے کہ کوئی کسی کو حقوق العباد کا درس دے محبت بھائی چارے اور عدل وانصاف کا درس دے یہاں تو ہر غلط کام کرنے والے کو زیادہ سپورٹ کی جاتی ہے۔ سب کے اپنے اپنے مفادات ہوتے ہیں وہ اپنے مفاد کی خاطر چاہے ملک و قوم کا بھی نقصان ہوتا ہو وہ کر دیتے ہیں۔ معزرت سے پاکستان شاید دنیا کا واحد ملک ہے جس میں سب سے زیادہ سچے پکے مسلمان ہیں مگر ہمارے ہی معاشرے میں سب سے زیادہ کرپشن، ذخیرہ اندوزی، ملاوٹ، دو نمبری، فراڈ، ناپ تول میں کمی، معصوم کمسن بچوں کے ساتھ زیادتی کے بعد قتل کی وارداتیں، دہشت گردی، قتل و غارت، چوری و ڈکیتی ، اغوا برائے تاوان کا بازار گرم ہے۔ کوئی بھی اپنا قبلہ درست کرنے کو تیار نہیں ہمارے معاشرے میں ایسے انسان بھی پائے جاتے ہیں جو آدم خور جانوروں سے بھی بدتر ہے۔ جو کمسن بچے معصوم جنت کے پھول ہوتے ہیں یہ درندہ صفت لوگ کیسے انکی زندگیوں سے کھیل جاتے ہیں۔ معصوم بچوں بچیوں سے زیادتی کر کے انکو قتل کر دیا جاتا ہے پھر ان جنت کے پھولوں کو کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں یا نہر برد کردیا جاتا ہے۔ اس طرح کے واقعات سننے اور دیکھنے میں پاکستان میں ہی کیوں ملتے ہیں کیونکہ یہاں انسان ہیں انسانیت نہیں قانون ہے اس پر عمل نہیں، مجرم کو اسکی مکمل سزا نہ دینا یہ معاشرے کے ساتھ ظلم ہے المیہ یہ ہے سخت سزائیں اور فوری سستا انصاف نہ ملنے کی وجہ سے اس طرح کے واقعات ہوتے آرہے ہیں۔ ہم اسلام کا لبادہ اوڑھ کر پتہ نہیں کیا کیا کر رہے ہیں۔ نیچے سے اوپر تک آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا ہے۔ جس نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کا ہم نے کلمہ پڑھا ہے یہ آپ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کا دین نہیں ہے بلکہ آپ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم نے تو امن بھائی چارے عدل وانصاف معصوم بچوں کے ساتھ شفقت پیار کا درس دیا ہے۔ جب تک ہم نے ظاہر کے ساتھ باطن کو ٹھیک نہ کیا تو
ہم دنیا اور آخرت میں کامیاب نہ ہوں گے۔ ہم کب اپنے آپکو بدلیں گے خدارا لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کریں اور دنیا کے ساتھ آخرت بھی سنواریں۔ اللّٰہ پاک ہم سب کو قرآن و حدیث پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے ہمیں اپنے آپکو بدل کر معاشرے کو امن کا گہوارہ بنانا ہوگا۔
بشکریہ ۔۔۔۔۔۔ مرزا احمد علی
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے پارٹی کی صوبائی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دے…
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگر کسی کو وزیراعلیٰ یا کسی…
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین کی بہن علیمہ خان نے توشہ…
تحریر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔عبداللہ طارق سہیل تحریک لبیک یا ٹرمپ کے رہنما عمر ایوب نے بجاطور پر شکوہ…
اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ کہا گیا کہ…
پی ٹی آئی قیادت نے مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات…