اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی۔ یہ اعلان گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کیا۔گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ شرح سود ایک فیصد کمی کے بعد 13 فیصد سے کم کرکے 12 فیصد کردی گئی ہے۔جمیل احمد کا کہنا ہے کہ معاشی اشاریے مثبت ہیں، مہنگائی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔جمیل احمد کا کہنا ہے کہ معاشی اشاریے مثبت ہیں، مہنگائی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں رہا، کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہونے سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا۔ان کا کہنا ہے کہ جون تک مہنگائی کی شرح 5 سے 7 فیصد بینڈ کی بالائی سطح پر رہے گی، کارکنوں کی ترسیلات اور برآمدات کی تعداد اچھی ہے، ملک میں زرمبادلہ کے کل ذخائر 16.19 ارب ڈالر ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ مالی سال 2025 کے اختتام تک زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب ڈالر ہو جائیں گے، قرضوں کی ادائیگی اور کم آمد کے باعث جنوری میں زرمبادلہ کے ذخائر میں کچھ کمی ہوئی۔ مئی 2023 میں افراط زر کی شرح 38 فیصد تھی جو کم ہو کر 4.1 فیصد رہ گئی۔ جنوری میں مہنگائی مزید نیچے آئے گی۔گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ زرعی شعبے کی پیداوار میں نمایاں کمی آئی ہے، زرعی پیداوار میں کمی کا براہ راست اثر جی ڈی پی پر پڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ مالی سال 2025 میں 26 ارب 10 کروڑ ڈالر ادا کیے جانے تھے جن میں سے 16 ارب ڈالر کے قرضے واپس کر دیے گئے۔ قرضوں کی مد میں 6.4 بلین ڈالر ادا کیے جا چکے ہیں۔ دسمبر اور جنوری میں 2 بلین ڈالر کی ادائیگیاں کی گئی ہیں، بقیہ مالی سال میں خوشی سے 3.7 بلین ڈالر کی ادائیگیاں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بینکوں کو بیرونی ادائیگیوں کے لیے بااختیار بنا دیا گیا ہے، بیرونی ادائیگیاں معمول کے مطابق کی جا رہی ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے پارٹی کی صوبائی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دے…
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگر کسی کو وزیراعلیٰ یا کسی…
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین کی بہن علیمہ خان نے توشہ…
تحریر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔عبداللہ طارق سہیل تحریک لبیک یا ٹرمپ کے رہنما عمر ایوب نے بجاطور پر شکوہ…
اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ کہا گیا کہ…
پی ٹی آئی قیادت نے مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات…