پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی سے پارٹی رہنماؤں عاطف خان، شاہ فرمان اور جنید اکبر کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی نے کے پی میں مبینہ کرپشن، پارٹی معاملات کی تحقیقات کا ٹاسک جنید اکبر اور عاطف خان کو دیا اور سابق گورنر شاہ فرمان کو بھی اس کی تحقیقات کی ہدایت کی۔بانی نے بعض صوبائی وزرا کے کرپشن میں ملوث ہونے سے متعلق استفسار کیا، بانی پی ٹی آئی نے کے پی حکومت کی کارکردگی کے بارے میں بھی سوال کیا، بانی نے تینوں رہنماؤں سے پوچھا کہ پارٹی معاملات کیسے ہیں؟تینوں رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی پر حکومتی کارکردگی اور کرپشن کے الزامات پر کہا کہ وہ تصدیق نہیں کرتے لیکن معلوم کریں گے۔ بانی نے تینوں رہنماؤں کو ہدایت کی کہ وہ اگلی ملاقات میں معلومات فراہم کریں۔دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما عاطف خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی نے صوبائی صدارت پر ہم سے مشاورت کی، انہوں نے حکومتی کارکردگی اور صوبائی وزرا پر مبینہ کرپشن کے الزامات کے بارے میں بھی پوچھا۔عاطف خان نے کہا کہ ہم نے جواب دیا کہ ہم نے سنا ہے، تاہم تصدیق کریں گے، اجلاس میں وزیراعلیٰ کو پارٹی کی صوبائی چیئرمین شپ سے ہٹانے پر کوئی بات نہیں ہوئی۔
اسلام آباد: حکومت نے جسٹس (ر) فقیر محمد کو لاپتہ افراد کمیشن کا سربراہ مقرر…
برطانوی حکومت کے وزراء نے سرکاری ملازمین کی طرف سے انتہا پسندی کی تعریف کو…
قیامت کے دن کی گھڑی کو ایک سیکنڈ آگے بڑھا دیا گیا ہے۔گھڑی کا وقت…
ٹرمپ انتظامیہ نے ریاستہائے متحدہ میں وفاقی ملازمتوں کو ختم کرنے کے لیے تلوار کا…
پاک فضائیہ نے دنیا کی طاقتور ترین فضائیہ کی فہرست میں ساتویں پوزیشن حاصل کر…
گلوکار، نغمہ نگار اور میوزک کمپوزر طاہر عباس شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ گلوکار…