فرانس میں شبِ معراج کی مناسبت سے محافل کا انعقاد

فرانس میں شب معراج انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ پیرس کے نواحی علاقے گلیشی صوبہ کی جامع مسجد اور معروف صوفی اسکالر ڈاکٹر سید کمال حسین شاہ کے مزار پر رنگا رنگ روحانی محفل میں معروف مذہبی اسکالرز نے خطاب کیا۔ معروف مذہبی سکالر مقصود مدنی نے پرجوش خطاب کرتے ہوئے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی معراج کو ایسے پُرجوش الفاظ میں بیان کیا کہ پورا مجمع اللہ اکبر اور یار رسول اللہ کے نعروں سے گونج اٹھا۔ .27 رجب کی رات اللہ تعالیٰ نے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو معراج کا شرف بخشا۔معراج کی رات وہ مقدس رات ہے جب اللہ تعالیٰ سب سے پہلے اپنے محبوب کو مسجد الحرام سے بیت المقدس، پھر بیت المقدس سے سدرۃ المنتہیٰ اور تیسرے مرحلے میں سدرۃ المنتہی سے آگے لے گیا۔ قاب القسین اور اس سے آگے۔ .تقریب میں سید کفایت حسین نقوی، حاجی غلام، حاجی نثار احمد سمیت کثیر تعداد میں شرکا نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں